ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : غیر قانونی پستول رکھنے والا شخص قتل کے ملزم کا دوست نکلا 

منگلورو : غیر قانونی پستول رکھنے والا شخص قتل کے ملزم کا دوست نکلا 

Wed, 05 Apr 2023 14:29:29    S.O. News Service

منگلورو ،5 / اپریل (ایس او نیوز) سٹی پولیس نے کل جس شخص کو غیر قانونی دیسی پستول اور زندہ کارتوس اپنے پاس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا وہ گوا کے رہنے والے ایک قتل کے ملزم کا ساتھی نکلا ۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ غیرقانونی پستول اور کارتوس اپنے پاس رکھنے والے ملزم شیشیر نے پوچھ تاچھ  کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسے یہ پستول اینڈریو راڈرگس نے دیا تھا جو کہ 2014 میں منگلورو ہمپن کٹا میں ہوئے کمار کے قتل کا ملزم ہے ۔ اس معاملے میں راڈرگس کو گوا سے گرفتار کیا گیا تھا اس نے بعد میں عدالت سے ضمانت حاصل کی تھی اور تب سے مفررو ہے ۔
    
اڈپی سے تعلق رکھنے والے شیشیر کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس پر منگلورو پورٹ ، کاوور اور پانڈیشور پولیس تھانوں میں فوجداری مقدمات درج ہیں ۔ وہ اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے اپنے گھر سے دور ہوگیا تھا اور منگلورو میں کرایے کے مکان میں رہتا تھا ۔ کہتے ہیں کہ شیشیر اور اینڈریو کی ملاقات جیل میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان گہرے تعلقات پیدا ہوگئے ۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے کہ اب اس نے مفرور ملزم اینڈریو کی گرفتاری کے لئے جال بچھا دیا ہے ۔ 


Share: